Boris Johnson

برطانوی وزیراعظم کی شادی کی تاریخ طے پاگئی

ویب ڈیسک (لندن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بورس جانسن کی شادی ان کی منگیترکیری سائمنڈ سے جولائی 2022 میں طے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

دونوں کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے رشتے داروں اور دوستوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ

رپورٹ کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن کی یہ تیسری شادی ہے جب کہ 33 سالہ کیری سائمنڈ کی یہ پہلی شادی ہوگی۔