download 2 42

ایبٹ آباد:صوبہ کا سب سے بڑااورماڈرن ویکسینیشن سینٹرقائم

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد) صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلا ماڈل کمپیوٹرائز کرونا ویکسینیشن  سینٹرایبٹ آباد میں قائم کر دیا گیا ہے۔ سینٹرمیں رروزانہ 15 ہزار افراد کرونا سے بچاو کی ویکسین لگوا سکیں گے۔

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشیں رنگ لے آئی کورونا سے بچاو کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور محکمہ صحت کے تعاون سے جلال بابا آڈیٹوریم میں ایک بڑے ویکسینیشن  سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش

کمشنر نے کورونا ویکسینیشن  سینٹرکا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انہیں ویکسینیشن  سینٹر کے بارے میں بریف کیا ۔

محکمہ صحت ایبٹ آباد سٹاف بھی سینٹرمیں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔،عوام کی سہولت کے لیے  سینٹر ہفتہ میں 06 دن ،12 گھنٹے کھلا رہے گا اس دوران ویکسینیشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بھر میں پہلا ماڈل کمپیوٹرائز  سینٹر قائم کیا گیا جو روزانہ 15 ہزار افراد کو کرونا سے بچاو کی ویکسینیشن کرے گا ان کا کہنا تھا کہ مزید ضرورت پڑھنے پر اس تعداد کو ڈبل بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی

ان کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ 1166 پر میسج کریں تصدیق ھونے کے بعد  سینٹر آئیں ،عوام کی سہولت کے لیے تمام سٹاف 12 گھنٹے موجود رہے گا۔