Untitled 1 561

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.6 فیصد رہی۔صوبائی وزیر

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مثبت شرح مزید کم ہوگئی، صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے مطابق گزشتہ روز 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت شرح 4.6 فیصد رہی، اس وقت 1046 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، صوبے میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 551 ہے، گزشتہ روز 27 اضلاع میں مثبت شرح 5 فیصد یا اس سے کم ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز کوہاٹ میں یومیہ مثبت شرح 21 فیصد، دیر اپر میں 18 اور پشاور میں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر