ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آل راؤنڈر مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق کیگنروز سکواڈ کا اعلان سابق آسٹریلین کرکٹرز رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، سٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ کیا۔
میگا ایونٹ کیلئے اعلان کردہ کینگروز سکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا اور کیمرون گرین شامل ہیں ۔
ید رہے کہ سابق کپتان اور ٹاپ بیٹر سٹیون سمتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست