Corona kills 16 more patients in kp

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 56 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): 24 گھنٹےمیں کورونا کےمزید 2697 کیس رپورٹ، این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوگئی، ملک میں کورونا ایکٹوکیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے، ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 56 اموات، ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے 2620 مریض صحت یاب، کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 39 ہزار 322 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

این سی او سی نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں ایک کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے، کورونا سے متاثر 4017 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں

پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 کیسز، خیبرپختونخواایک لاکھ 32 ہزار 170، بلوچستان میں 25 ہزار 83 کیس رپورٹ، اسلام آباد 81 ہزار 116، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 19 ہزار 170 ہوگئی، ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 4.82 فیصدرہی۔