مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں

ویب ڈیسک: عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس دن کی مناسبت سے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدور کار طبقہ کیلئَے ملک میں سازگار ماحول پیدا کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ مزدوروں کی اجرت اور صحت کے لیے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر ہم مزدور کا وقار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور کار ملک کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کان کنی کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر کے 176 ویں کنونشن کی توثیق کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس کا مقصد کان کنوں کے کام کے دوران تحفظ اور انکی صحت کو یقینی بنانا ہے۔
شہباز شریف عالمی یوم مزدور کے دن کہنا تھا کہ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو، اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پاکستانی طلبہ کی کرغزستان سے واپسی کیلئے مفت پروازوں کا فیصلہ