saudi

10 سالہ بیٹےکو قتل کرنےوالےسفاک باپ کاسرقلم

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی عرب میں عدالتی حکم کی تعمیل میں اپنے 10 سالہ بچے کو قتل کرنے والے باپ کا سرقلم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیوی سے اختلاف پر 40 سالہ سفاک باپ نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر قتل کردیا تھا۔ عدالت نے سنگدل باپ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 40 سالہ محمد بن عبداللہ بن حمد سویدی کا سرقلم کردیا گیا۔ سویدی نے چاقو کے وار کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کو سکول سے ایک ویران مقام پر لے جاکر قتل کیا اور اپنی بیٹی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسکول انتظامیہ نے مجھے بچی کو ساتھ لے جانے سے منع کردیا تھا اس لیے وہ بچ گئی۔ملزم نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف مقامی عدالت میں اپیل بھی دائر کی تھی تاہم عدالت نے سزا برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

مزید :