train 02 1623059881

گھوٹکی ٹرین حادثہ:جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

ویب ڈیسک (سکھر)ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنرگھوٹکی نےحادثے میں اب تک 62 افراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انہوں نےبتایا ہےکہ رات گئےملبےسے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ملبہ ہٹانےکا آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کو حادثہ گزشتہ رات گئے 3 بج کر 48 منٹ پیش آیا تھا جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں، ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

دوسری جانب گھوٹکی ٹرین حادثےکو27 گھنٹے گزرنےکے باوجود ڈاؤن ٹریک بحال نہ ہو سکا۔

ڈی ایس ریلوے کےمطابق اتوار اور پیر کو چلنے والی 30 سے زائد ٹرینیں مختلف سٹیشنوں پر کھڑی ہیں، جس کے باعث مختلف سٹیشنوں پر رکی ہوئی ٹرینوں کے مسافر رل گئے ہیں۔