vaccination

خیبرپختونخوامیں4 لاکھ سےزائدافراد کی ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر4 لاکھ 8ہزار760 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 5لاکھ31ہزار527 افراد کوسائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے جبکہ2لاکھ58 ہزار561 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے۔7لاکھ30 ہزار650 افراد کو سائنو وک کی پہلیاور 68903افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ80 ہزار789 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا

رپورٹ کے مطابق 1لاکھ48 ہزار345 افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ صوبے میں507افراد کو اسٹرازینیکا کی دوسری ویکسین لگائی گئی۔ 3587 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور صوبے میں60افراد کو فایئزرویکسین کی پہلی ڈوزلگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی