وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا

ویب ڈیسک: مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلزکی تعیناتیوں کے حوالے سے حکومت کا انقلابی اقدام، وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد اب وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کے لیے ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنےکا اختیار ہو گا۔

مزید پڑھیں:  27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، الرٹ جاری