654885 2973263 corona death2a akhbar 1

پاکستان میں کورونا سےمزید29افرادزندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روز مزید 29 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29 مریض انتقال کرگئے جس کے بعدکورونا وائرس سےمجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 284 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 18 سو 75 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 772 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار512،خیبرپختونخوا4 ہزار336، اسلام آباد 779،گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اور آزاد کشمیر میں 586 افرادجان کی بازی ہارچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان

این سی او سی کا کہنا ہے اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار916، خیبرپختونخواایک لاکھ 38 ہزار421،پنجاب 3لاکھ 46 ہزار 728،سندھ 3 لاکھ39ہزار962، بلوچستان 27 ہزار387، آزاد کشمیر 20 ہزار 505 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوچکےہیں۔