763740 4073734 Coronavirus AFP updates

کورونا کے وار جاری ،ملک میں مزید 35افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 35 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح3.79 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی اموات 22ہزار 555 تک جاپہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 36ہزار454 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں تصفیے کا امکان

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے48ہزار134 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار828 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.79 فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 45ہزار269، پنجاب میں تین لاکھ 47ہزار793، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 781ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار769 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔