1

صوبے کے8 تعلیمی بورڈزمیں تقریباًساڑھے14 لاکھ بچےامتحان دیں گے،وزیر تعلیم

ویب ڈیسک (پشاور ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورے صوبے میں آج سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کامیاب امتحانات کیلئے تمام تر بہترین انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں تقریباً ساڑھے 14 لاکھ بچے امتحان دیں گے۔ امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہےجبکہ نقل کی روک تھام کے لیے موبائل فون اور دیگر آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد
مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی رہنمائی اور ان کو سپورٹ کریں۔