ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ جاتی امراء کا آئین ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2 ماہ ملک کو اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعت کار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی ان کے ہمنوا ہو گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے۔
انہوں نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔
یاد رہے کہ شیخ‌رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے.

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے