coronavirus 1

ملک میں کوروناپھرسراُٹھانےلگا،مثبت کیسزکی شرح4فیصدسےبڑھ گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سےقبل ایک بارپھرکورونا کیسزمیں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 973,284 ہوگئی ہے جن میں سے 913,203 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ روزاس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سےجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی ہے۔کوروناوائرس کےمثبت کیسز کی شرح4.09 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 819 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار599، خیبرپختونخوا 4 ہزار 359، اسلام آباد 783، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 48 ہزار 85، سندھ 3 لاکھ 46 ہزار360، بلوچستان 27 ہزار961، آزاد کشمیر 21 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 851 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔