Chairman BISE Peshawar

چارسدہ:چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورکاامتحانی ہالوں کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک(چارسدہ )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورکے چیئر مین پروفیسر نصر اللہ جان یوسف زئی نے چارسدہ میں پشاورماڈل سکول چارسد ہ برانچ، نیو اسلامیہ پبلک ہائی سکول سمیت محتلف امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے امتحانی مراکزمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا اوران پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ پشاور بورڈ کے زیر اہتمام خوشگوار اور تعلیمی ماحول میں میٹرک و انٹر میڈیٹ کے امتحانات جاری ہے،نویں اور گیارویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے اور اس حوالے سے امتحانات ملتوی ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔طلباء کی طر ف سے فزکس کے آؤٹ آف کورس ایم سی کیوز پر کہا کہ ان پر برابر نمبرز دئے جائیں گے۔جن طلباء وطالبات کی رجسٹریشن اورانرولمنٹ ہوچکی ہے وہ اپنے داخلہ کیلئے بورڈ سے رابطہ کریں طلبا کوآخری وقت تک داخلوں کے مواقع دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی
مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

انہوں نےمالاکنڈ بورڈ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کنٹرولر کو ازحود اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا اور کہا صوبائی حکومت نے میرٹ پر تعیناتی کی ہے اوربورڈ رچیئر مین سمیت تمام اہلکار بلا امتیاز اپنے فرائض پوری ایمانداری اورفرض شناسی سے ادا کریں اور ملک وقوم کے تمام بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہے اور تمام بچوں کو بلا امتیاز ایک جیساامتحانی ماحول فراہم کریں گے۔