imran khan 43

وزیر اعظم عمران خان کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیر اعظم عمران خان کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے بھی ہمراہ تھے ۔

سیٹیزن کلب کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2008میں ہوا لیکن اس کی تکمیل التوا کا شکار رہی ۔موجودہ حکومت نے 2018 میں سیٹزن کلب کی عمارت کی تکمیل کو مکمل کیاعمارت کو برے کار لانے کے حوالے سے درپیش قانونی معاملات کے پیش نظر معاملہ التوا کا شکار رہا۔کابینہ نے حال ہی میں اس عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے برے کار لانے پر غور کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد
مزید پڑھیں:  پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 3ہزار ارب سے بڑھ گیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہیوزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اور چئیرمین سی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کمیٹی سیٹیزن کلب کی عمارت کوعوامی مقاصد کے لئے برے کار لانے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی۔