AHmad masaood

وادی پنجشیر میں طالبان کے خلاف گٹھ جوڑ کی تیاریاں

ویب ڈیسک:(کابل)بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح سابق مجاہد کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعودکے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے طالبان مخالف گڑھ وادی پنجشیر کواپنی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی گردش کر رہی ہے جس میں سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کو احمد مسعود اور دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے ۔بعض صارفین اس تصویر کو پرانی قرار دے کر یہ دلیل دے رہے ہیں کہ احمد مسعودکے چھوٹے بھائی کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان رہنمائوں کے وفد میں شامل ہیں اور امراللہ صالح افغانستان سے جا چکے ہیں تاہم کچھ صارفین نے دونوں رہنمائوں کی افغانستان میں موجودگی کا دعویٰ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

احمد مسعود نے ایک فرانسیسی میگزین لا ریگل ڈی کو گذشتہ پیر کو ایک مضمون میں اعلان کیاتھا کہ وہ اپنے والد کی طرح جدوجہد آزادی کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔احمد مسعوداس مضمون میں لکھتے ہیں کہ ملک کی تمام آزادی پسند تمام نسلوں اور قبیلوں سے ان کے ساتھ ملک کے آخری آزاد حصے یعنی پنجشیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے فرانسیسی حکومت سے مدد بھی مانگی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق احمد مسعود اور ان کے وفد نے امریکی حکومت سے مدد کے لیے بھی رابطہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس کا انہیں واضح دو ٹوک جواب نہیں ملا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس