گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون عباس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نگران حکومت میں فرد واحد نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے 85 ارب روپے کا منافع کمایا۔
گندم کی خریداری اور کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے طلال چوہدری پنجاب حکومت کی بے گناہی کا راگ الاپنے لگے۔
پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی اس سکینڈل میں ملوث ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ اس پروگرام میں سینیٹر عون عباس کے علاوہ طلال چوہدری اور فیصل واوڈا بھی موجود تھے.

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار