qandhari beef

قندھاری بیف

ویب ڈیسک: قندھاری بیف بنانے کی آسان ترکیب ۔

درکار اجزاء:

  • یخنی 1 کپ
  • گوشت 1 کلو
  • پیاز 2 عدد (1 عدد پیاز کے سلائس کر لیں)
  • ٹماٹر 4 عدد
  • ثابت لال مرچیں 4 عدد
  • انار کا رس 4 کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • کشمش 8 عدد
  • انار دانہ 2 کھانے کے چمچ
  • لال مرچ (کوٹی ہوئی) 1/4 چائے کا چمچہ
  • لہسن کے جوئے 8 عدد
  • مکھن 4 کھانے کے چمچ
  • گھی 2-3 کھانے کے چمچ
  • سرکہ 2-3 کھانے کے چمچ

قندھاری بیف تیار کرنے کی ترکیب:

سب سے پہلے ایک ٹماٹر کے سلائس کاٹ کر ایک پیتلی میں ڈالیں۔ اس میں ثابت لال مرچیں، نمک، کشمش، انار دانہ، لہسن کے جوئے، ادرک، 1 عدد پیاز کے ٹکرے کاٹ کر اور 1/2 کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اُبالیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بوائل مکسچر کو گرائنڈر میں ڈالیں اور سرکہ شامل کر کے خوب اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔ پھر اُبلے ہوئے ٹماٹروں کا چھلکا الگ کر کے گرائنڈ کرنا ہے۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں مکھن ڈالیں اور پیاز کے سلائس ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں گوشت، نمک، کٹی لال مرچ اور گراینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر 10-15منٹ تک فرائی کریں۔ خنی ڈال کر ڈھک کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ انار کا رس شامل کر کے روغن اُوپر آنے تک پکائیں۔

مزیدار قندھاری بیف تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کر کے سرو کریں۔