لبِ شیریں

لبِ شیریں

ویب ڈیسک: کوئی بھی کھانا میٹھے کے بغیر نامکمل لگتا ہے اور دنیا بھر میں یہ خیال حقیقت سمجھا جاتا ہے، لیکن ہر ملک میں میٹھے کے حوالے سے پسند مختلف ضرور ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ کو ہلکا پھلکا میٹھا پسند ہے تو پاکستان کا مخصوص پکوان لبِ شیریں آزما کر دیکھیں جس کو تیار کرنے کا آسان طریقہ یہاں بتایا جارہا ہے۔

اجزاء:

  • لال جیلی سو گرام
  • ایک لیٹر دودھ
  • کیلے دو عدد
  • انگور ڈیڑھ سو گرام
  • آم ڈیڑھ سو گرام
  • کسٹرڈ پاؤڈر آدھا کپ
  • سوّیاں سو گرام
  • چینی آدھا کپ
  • ونیلا ایسنس ۱یک کھانے کا چمچ
  • کشمش پچاس گرام
  • بادام چوپ پچاس گرام
  • پستہ چوپ پچاس گرام
  • کریم آدھا کپ
  • مکس فروٹس ڈیڑھ سو گرام

لبِ شیریں تیار کرنے کی ترکیب:

سب سے پہلے آپ ایک پین میں دودھ لے کر ہلکا سا پکا لیں۔ اب اس میں کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں حل کر کے ڈال دیں۔ اب اس میں سوّیاں ڈال دیں۔ اس کو پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر اس میں چینی، ونیلا ایسنس، کشمش، بادام، پستہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔

اب اس میں مکس فروٹس انگور، آم، کیلا، کریم اور جیلی ڈال کر مکس کر کے گارنش کر لیں۔ آپکی مزے دار لبِ شیریں تیار ہے۔