Corona virus kills 52 more people in Pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید52 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار560کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار836کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔