سستا پیٹرول پاکستان میں

سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 5سال میں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں، پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے۔ اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ ہم دس سال میں 10ڈیم بنانے جارہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی پیسہ لے کر آئیں گے ملکی کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے اور اس کا اثر ہم پر بھی ہونا تھا۔ ممالک نے کورونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاون لگایا، جس سے تجارت متاثر ہوئی۔ دنیا میں فریٹ میں ساڑھے3 سو فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا اثر ہے۔حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی

عمران خان نے کہا سندھ میں چلنے والی3شوگر ملوں کو بند کردیا۔ چینی کی قیمت یک دم 140روپے ہو گئی۔ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں۔ میں نے ایڈووکیٹ جنرل اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ اسٹے ختم کروائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے۔ آٹا،گھی اور دالوں پر30فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے۔ سود کے بغیر گھر کے لیے بھی قرضے دے رہے ہیں۔ پنجاب میں 330 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ مارچ تک پنجاب میں بھی ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس کارڈ میسر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

عمران خان نے اٹک میں ماں بچہ اسپتال کا افتتاح کیا اور وزیراعلیٰ اور وزیرصحت پنجاب کو خراج تحسین پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کو زچہ بچہ اسپتال کی ضرورت ہوتی ہے کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کےلیے کام کرنا ترجیح ہے، کمزور طبقے اور کم ترقی یافتہ علاقہ ترقی کریں تویہ ہماری کامیابی ہے۔