پشاور:ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مشرق ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طورخم اورچمن کی سرحد کل 9 اپریل کی شام تک کھلے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت کی استدعا پر چاردن کے لئے بارڈرکھولا. 6 اپریل سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 9 اپریل کی شام تک چلے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج 8 اپریل شام کو یہ بارڈرز بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments