انٹرنیٹ سسٹم ڈائون

پشاور سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سسٹم ڈائون

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی انٹر نیٹ کی سسٹم ڈائون ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سسٹم ڈائون اور سپیڈ انتہائی کم ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ہوئی جس کے بعد پورے ملک میں انٹر نیٹ ڈائون ہوگیا، صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں آن لائن سسٹم بری طور پر متاثر رہا، ریلوے سمیت ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کے دفاتر میں ٹکٹوں کے اجراء میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح نادرا شناختی کارڈ و پاسپورٹ سسٹم سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک افراد بھی متاثر ہوئے جبکہ بیشتر نیٹ کیفے بند رہے۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی