میت قبر سے نکال لی

پیری مریدی کی وراثت پر بھائیوں میں پھڈا، باپ کی میت قبر سے نکال لی

فیصل آباد میں 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے شخص کی میت قبر سے نکال لی گئی۔

پولیس کے مطابق علاقہ گڑھ فتح شاہ میں گزشتہ رات مسلح افراد پیر بہادر علی شاہ کی قبر کھود کر میت کو نکال کر ساتھ لے گئے. پیر بہادر شاہ کا 7 ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا جن کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کرکے ان کے چھوٹے بیٹے نے مزار بھی تعمیر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

پولیس نے بتایا کہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے۔

مزید پڑھیں:  دفاتر کی منتقلی، پاک افغان سرحد طور خم 17 تا 19 مئی دن بند رہے گا

ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا ہے۔ پولیس نے مرحوم کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں اس کے دونوں سوتیلے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔