عمران خان کی حکومت کرپٹ حکومت

عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا اور اگر یہی رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون سا محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہو رہی ہو۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اپنی چوری بچانے کے لیے محبت بڑھ رہی ہے

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پوری قوت کیساتھ میدان میں اترنے اور بڑے جلسوں کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ادویات، چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں۔ انہوں نے اداروں کے افسران کو تنبیہہ کی کہ دائرے میں رہیں کیونکہ آرڈیننس ختم بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر کیس کو چوتھا سال ہے اور ہم 4 سال سے کیس بھگت رہے ہیں، جبکہ جج بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں اور کہتے ہیں کیمرے لگائیں۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کی تشہیر نہیں کی جاتی بلکہ یہ تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہوگا۔