کوئٹہ گلیڈی کراچی کنگز کو شکست

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 7 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل آئے، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تاہم حریف اس کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

کراچی کنگز 167 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی،جوکلارک کی نصف سنچری اور بابر اعظم کے 36 رنز رائیگاں گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اہم فائٹ ہار گئے

اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

اوپنر بیٹرز جیسن رائے کے بلے نے ایک بار پھر رنز اگُلے، انہوں نے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے، جیمس وینس نے 29 جبکہ افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کے اہم کھلاڑی عمر اکمل ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کوشش کرینگے کہ بڑے مارجن سے میچ جیتیں۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں 400 میٹر دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دهانی

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ لاہور کے خلاف میچ میں فتح کے بعد مورال بلند ہوا، اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرینگے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔