Screen Shot 2020 04 18 at 3.35.27 PM

15 سے 20 مئی تک کرونا کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤبڑھےگا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آگئی ہے ،ایسے حالات کاسامنا کررہے ہیں جو پہلے نہ تھے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر صورت حال سے آگا ہ کیاجاتا ہے،اللہ کا شکرہے بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ،ہمارے اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں،15سے 25مئی اہم ہے.

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی طلباکی وطن واپسی کادباوَ تھا،چین سے کوئی کوروناکیس پاکستان نہیں آیا،ووہان سے پاکستانی طلباکوواپس نہ لانے کافیصلہ صحیح تھا،لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتے وقت سب سے پہلے غریب لوگ ذہن میں تھے،ہم نے فیصلہ کیا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاوَن میں نرمی کریں گے ،اس وقت کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات بہتر ہیں،لاک ڈاوَن سے غریب اور مزدور طبقہ متاثرہونے کا خدشہ تھا.

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام شفاف اور میرٹ کے مطابق ہے ،احساس پروگرام ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ ہے ،اس وقت لاک ڈاؤن میں کمزور طبقے کی فکر ہورہی ہے،ڈر ہے کہ لوگ بھوک سے سڑکوں پرآگئے تولاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا،پولیس سے کہناچاہوں گا لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں پر سختی سے گریزکیاجائے ،صدر مملکت نے رمضان میں نماز و تراویح پر علمائے سے مشاور ت کی ،جس میں کافی چیزیں طے ہوئیں جو خوش آیند ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے رمضان المبارک میں احتیاط کی ضرورت ہے،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی،ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو خبردار کرتا ہوں سخت کارروائی ہوگی.