قیمہ بھرے کریلے

آج کی ریسیپی : ہر من پسند قیمہ بھرے کریلے

غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6کے علاوہ پروٹین اور پوٹاشیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے۔ کریلے کھانے سے شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے، پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اور جگر کے افعال درست ہوتے ہیں۔ کریلوں کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی پکا کر، جوس نکال کر یا پھر سوپ اور سلاد میں شامل کر کے۔ کریلا اگرچہ کھانے میں تھوڑا سا کڑوا ہوتا ہے مگر قیمہ بھرے کریلے سب ہی کھانا پسندکرتے ہیں۔

درکار اجزاء:

  • قیمہ۔ 1پاؤ
  • کریلے۔ 4عدد
  • گڑ۔ آدھا چائے کا چمچ
  • کلونجی۔ 2چٹکیاں
  • پیاز (چھوٹی)۔ 1عدد
  • املی۔ آدھا کپ
  • سونف۔ آدھا چائے کا چمچ
  • ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ
  • ہری مرچ۔ 3عدد
  • تیل۔ 1پیالی
  • ادرک لہسن پیسٹ۔ آدھا کھانے کا چمچ
  • پسی لال مرچ۔ آدھا کھانے کا چمچ
  • نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب:

کریلے چھیل کے درمیان سے چیرا لگا کر بیج نکال لیں۔ انہیں بغیر دھوئے نمک، ہلدی اور گڑ لگا کر رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھو کر چھلنی میں نچڑنے کے لیے رکھ دیں۔ اب پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو نکال لیں۔ پھر قیمہ، ادرک، لہسن، کلونجی، نمک، ہلدی، سونف اور مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو فرائی کی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر 5منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔