رس ملائی بنانے کی ترکیب

لذیذ اور خوش ذائقہ رس ملائی بنانے کی ترکیب

رس ملائی بنانے کیلئےاجزاء

  • دودھ- چار کپ
  • چینی۔ ایک کپ
  • الائچی(پسی ھوئی)۔ چار
  • خشک دودھ ۔ ایک کپ
  • میدہ ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • بیکنگ پاوڈر۔ ایک چائے کا چمچ
  • انڈہ۔ ایک عدد
  • پستہ(کٹا ھوا)۔ تھوڑا سا

رس ملائی بنانے کی ترکیب


سب سے پہلے چار کپ دودھ میں ایک کپ چینی اور چار پسی الائچی ڈال کر پکنے دیں۔ ایک کپ خشک دودھ کو چھان لیں اور اس میں میدہ اور بیکنگ پاوڈر ملائیں۔ ان سب کو مکس کر کے ان میں ایک چمچ گھی ڈالیں اور ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں۔ پھر ان میں انڈہ شامل کریں اور اسے دوبارہ اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس کی چھوٹی چھوٹی رس ملائیاں بنائیے۔ اب انھیں پکتے ہوئے دودھ میں ڈال دیں اور تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو ایک دفع ھلا دیں۔ ھلکی آنچ پر پکائیں اور تیار ہونے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پستہ چھڑک کر پیش کریں۔