چکن شامی کباب بنانے کا طریقہ

چکن شامی کباب بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

شامی کباب کیلئے درکار اجزاء:

  • چکن بریسٹ آدھا کلو
  • چنے کی دال آدھی پیالی
  • نمک حسب ذائقہ
  • ادرک،لہسن پسا ہواایک کھانے کا چمچ
  • پیاز دو عدد درمیانی
  • پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دہی دو کھانے کے چمچ
  • مکس گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائےکا چمچ
  • انڈےدو عدد
  • آئل تلنے کے لئے

شامی کباب بنانے کی ترکیب


چکن شامی کباب بنانے کا طریقہ:- چنے کی دال کو دھو کر ایک گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پین میں آئل کو دو سے تین منٹ گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک،لہسن،لال مرچ،زیرہ اور دھنیا ڈال کر زرا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ پھر اس میں دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور اچھی طرح بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں،ہلکی آنچ پر ڈھک کر دال کو مکمل گلنے تک پکائیں۔ اس میں چکن او دہی ڈال کر ملائیں اور ڈھک درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پائیں۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور پیس لیں اور اس مکسچر میں نمک،انڈے اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ ایک سائز کے کباب بنا لیں اور دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔کڑاہی میں آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں اور کبابوں کو گولڈن فرائی کرلیں۔ مزیدار شامی کباب تیار ہیں۔