فالسے کا شربت بنانے کا طریقہ

گرمیوں میں فرحت بخش فالسے کا شربت بنانے کا طریقہ


گرمی کے موسم کا تصور فالسے کے بغیر محال ہے اور اب ماضی کی یاد تازہ کرنے کے لئے ہم لے کر آئے ہیں آپ کے لئے ٹھنڈا میٹھا مزے دار فالسے کا شربت بنانے کی آسان ترکیب۔ فالسے میں قدرتی طور پر ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر آپ اس کا ٹھنڈا ٹھار مزے دار شربت بنالیں تو ایک گرم دن کے طویل روزے کے بعد افطاری کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔


شربت کیلئے درکار اجزاء

  • فالسے آدھا کلو
  • پانی دو لیٹر
  • چھوٹی الائچی کے دانے دو چائے کے چمچ
  • کالا نمک دو چائے کے چمچ
  • گڑ دو سو پچاس گرام
  • پودینے کے پتے گارنشنگ کے لیے

فالسے کے شربت کی ترکیب:


دیگچی میں فالسے دھو کر پانی میں بھگو کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں- فالسے چھلنی میں نکال کر میش کردیں اور بیج الگ کر دیں- فالسے کے گودے کو بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں چھوٹی الائچی کے دانے گرائنڈ کر کے ڈال دیں- اس میں کالا نمک اور گڑ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں-ٹھنڈا پانی ڈال کر فوڈ پروسیسر میں ڈالیں اور ہلکا سا بلینڈ کرلیں- جگ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے اوپر پودینے کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں-