حکومت ترین گروپ مطالبات پر آماده

حکومت ترین گروپ کے تمام مطالبات ماننے پر آماده

حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کرکے اہم وزارتیں دینے کی پیشکش اور حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے ٹیلی فون پررابطہ کیا، پرویز خٹک نے کہا آپکے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں، یہ یقین دہانی بھی کروا دی کہ ترین گروپ کے دیگر تحفظات بھی فوری طور پر دور کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین پر 310ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

یہ بھی پڑھیں: اپنا مینڈیٹ لے کر وزیر اعظم بننا چاہوں گا: بلاول بھٹو

حکومتی یقین دہانی پر عون چوہدری نے کہا کہ حتمی مشاورت کے بعد ہمارا لائحہ عمل جلد سامنے آجائے گا، ترین گروپ کے عون چوہدری نے حتمی فیصلے سے پہلے ق لیگ کے پرویزالہیٰ اورمونس الہیٰ سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

دوسری جانب چوہدری پرویزالہی نے عبدالعلیم خان گروپ سے رابطہ کيا ہے، علیم خان گروپ کے ترجمان صوبائی وزیرمیاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ تمام دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد جواب دیں گے۔