لاجواب میٹھی رنگین سویاں

لاجواب میٹھی رنگین سویاں

رنگین سویوں کیلئے درکار اجزاء

  • رنگین سویاں ۔ ایک پیکٹ
  • دودھ ۔ ایک کلو
  • چینی ۔ آدھا پاؤ
  • کھویا ۔ آدھا پاؤ
  • کٹی ہری الائچی ۔ آدھا چائے کا چمچہ
  • ڈرائی فروٹس ۔ آدھا کپ
  • گھی ۔ آدھا کپ

رنگین سویاں بنانے کی ترکیب:

پین میں آدھا کپ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ ہری الائچی کو کڑکڑا لیں۔ پھر اس میں ایک پیکٹ رنگین سویاں شامل کر کے بھون لیں۔ اب دوسری پتیلی میں ایک کلو دودھ اور آدھا پاؤ چینی کو حل کر کے اس میں آدھا پاؤ کھویا ہاتھ سے مسل کر شامل کرلیں۔ دودھ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں آدھا کپ ڈرائی فروٹس شامل کر کے مکس کریں۔ ساتھ سویاں ڈال کر مکس کریں پھر اسے ڈش میں نکالیں اور ڈرائی فروٹس سے گارنش کر کے سرو کریں۔