اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے، امیگریشن حکام

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے کراچی ائیرپورٹ پر احکامات موصول نہیں ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن  حکام کے مطابق ابھی کسی کو روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں آئینی بحران کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق  کہا گیا تھا کہ حکومتی شخصیات اورسرکاری افسران کوبغیراین اوسی بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق