این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کامیاب قرار پائے ہیں۔ این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خیال 21583 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 17153ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا۔