آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں آٹا مزید سستا ہو گیا۔ 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں آٹے کے نرخ میں 300 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے تاہم آٹا مزید سستا ہونے کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا،بیرسٹر گوہر