جرمنی نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کو فوجی ہتھیار دینے کا اعلان کر دیا

جرمنی نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کو فوجی ہتھیار دینے کا اعلان کر دیا
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹر کے مطابق جرمنی نے یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی پہلی ترسیل کا اعلان کیا تاکہ اسے روسی حملوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔
جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز یوکرین کو اینٹی ائیر کرافٹ ٹینکوں کی فراہمی کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت یوکرین کی مدد کے لیے سنجیدہ ہو رہی ہے جس کے بعد مزید امداد بھی کی جائے گی۔
تاہم دوسری جانب جرمنی میں یوکرین کے سفیر سمیت ناقدین نے برلن پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور دیگر ایسے اقدامات پر زور دے رہا ہے جن سے کیف کو روسی افواج کو پسپا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے خبردار کیا ہے کہ روس جرمنی کو یوکرین میں جاری تنازعہ میں فریق سمجھ سکتا ہے جو تیسری عالمی جنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھاری ہتھیار فراہم کرنے کی درخواستیں اس وقت سے تیز ہو گئی ہیں جب روس نے مشرقی علاقے ڈونباس پر حملہ کیا۔ یہ علاقہ یوکرین میں ٹینکوں کی لڑائی کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن پاکستانی اقدامات سےمطمئن،سپورٹ جاری رکھنےکاعندیہ