ایبٹ آباد میں ریاست اور آئین

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں ریاست اور آئین پاکستان کو چیلنج کیا گیا

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں ریاست اور آئین پاکستان کو چیلنج کیا گیا، قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستانی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔
وزیراعظم شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر ، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے، عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے، عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے، پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے۔
میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو بھی سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا، پاکستان کے 22کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ہیں، عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے، عمران خان نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری