عمران خان کا گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ عمران خان نے دہشتگ گردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان اور فیصل چودھری نے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روزدہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزارکا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہیں، فرار ہونے یا پراسیکیوشن کے شواہد خراب کرنے کا کوئی امکان نہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔
واضح رہے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی