سندھ میں موسلادھار بارشیں، مسجد کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سندھ میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں خیبرپور کے علاقے احمد پور میں مسجد کی چھت گر گئی۔ واقعے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ خیبر پور کے علاقے احمد پور میں پیش آیا جہاں پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق مسجد کی چھت کے ملبے لے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا