ھٹی کوزگ زیگ

اینٹوں کی ہربھٹی کوزگ زیگ بنانے کیلئے40لاکھ روپے درکار

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں اینٹوںکے بھٹے کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے ہر بھٹی کیلئے40لاکھ روپے درکار ہیں ۔ جس کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آسان اقساط میں قرضوں کی فراہمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں اینٹوں کے بھٹیوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے عمل میں مالکان کی مالی مدد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ اس حوالے سے قانونی امور کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔ انوئرمنٹل پروٹیکشن کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اینٹوں کی بھٹی کو زگ زیگ پر منتقل کرنے کیلئے 40لاکھ روپے درکار ہیں جو صوبائی حکومت خود فراہم نہیں کر سکتی تاہم بینک آف خیبر کے ذریعے بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
اجلاس میں اس حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اینٹوں کی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ مالکان کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے قائم کمیٹی میں ڈاکٹر حزب اللہ خان، ڈاکٹر راشد ریحان اور انجینئر فیضان احمد کو شامل کیا گیا ہے قانونی امور کے حوالے سے قائم کمیٹی میں جسٹس (ر) عبداللطیف خان ، سیکرٹری قانون، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی شامل ہیں۔ کمیٹی بھٹہ مالکان سے بھی ملاقات کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے