ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو تین دفعات میں مقدمہ درج کرنے کے اختیارمل گیا

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو پاکستان پینل کوڈ کے تحت تین دفعات میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار دیدیا۔علی امین گنڈاپور یا کسی اور کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا سکے گا۔مقدمہ ملکی دفاعی اداروں اور دیگر میں ریاست مخالف جذبات بھڑکانے پر درج کیا جا سکے گا۔
مذہب اور علاقائی بنیاد پر تفرقہ پھیلانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جا سکے گا۔طلبا کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل کرنے پر بھی مقدمہ درج ہوسکے گا۔ریاست سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا اختیار گریڈ 17کے ملازم کو کابینہ فیصلہ کی روشنی میں دیا گیا۔محکمہ انتظامیہ نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔اعلامیہ میں علی امین گنڈاپور کی درخواست کا بھی ذکر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس