صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس ہوتا، آصف زرداری

ویب ڈیسک:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے، صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس ہوتا.

آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

آصف زرداری نے ہدایت دی کہ پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ سیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کا وقت ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے اور حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان