سیلاب میں بہہ جانے والا سامان

سیلاب میں بہہ جانے والا سامان سطح آب پر آنے لگا

ویب ڈیسک :دریائوں اوربرساتی نالوں میں پانی کا بہائو معمول پر آنے کے بعد سیلاب میں بہہ جانے والا سامان بھی سطح آب پر آنا شروع ہوگیا ہے دریا ئے کابل سے گذشتہ روز لوہے کا سینکڑوں میٹر پائپ بھی امدادی ٹیموں کے ہاتھ لگا ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ یہ پائپ کہاں سے بہہ کر آیا ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ یہ گیس پائپ لائن ہے جو تمام کے تمام پانی میں بہہ آیا ہے.
واضح رہے کہ سوات سے لیکر چارسدہ اور نوشہرہ تک کے علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میںلے لیاہے جس میں موٹرسائیکلیں، موٹرکاریں، ٹریکٹرز اور دیگر بھاری مشینری کے علاوہ قیمتی لکڑیا ں اور لوہے کا سامان بھی مختلف علاقوں سے سیلاب کی نذر ہوا ہے جبکہ مویشیوں کی لاشیں بھی پانی میں آئی ہیں گذشتہ دوروز سے پانی کی سطح مسلسل نیچے اترنے کے بعد سے یہ سامان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے.
ٹنوں کے حساب سے لکڑیوں کے علاوہ دریائے کابل سے گذشتہ روز مضبوط لوہے کا ایک طویل پائپ بھی نکالا گیا ہے یہ پائپ8انچ سے زائد قطر کا بتایا گیاہے جس کو تمام کے تمام پانی نے اکھاڑدیاہے امدادی ٹیموں کے مطابق اس پائپ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں کہ یہ کہاں سے آیا ہے یہ گیس پائپ لائن تھی یا پھر یہ پائپ کہیں پر سٹور کیا گیا تھا جو سیلاب کیوجہ سے پانی میں بہہ نکلا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل