سیلاب سے خیبر پختونخوا میں ساڑھے 8لاکھ افراد متاثر

سیلاب سے خیبر پختونخوا میں ساڑھے 8لاکھ افراد متاثر ہوئے

ویب ڈیسک :پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی صورت حال میں خیبر پختونخوا میں آٹھ لاکھ 52ہزار 503افراد متاثر ہوئے ،47ہزار286گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 74ہزار543گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ،293افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے سب سے زیادہ نقصان ڈی ائی خان میں ہوا جہاں مکمل طور پر سیلابی ریلے میں تباہ ہونیوالے گھروں کی تعداد 39ہزار337ہے .
ہلال احمر نے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی سروسز شروع کی اور سیلاب زدگان کو امداد پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے پشاور پریس کلب میں سیلاب سے نقصانات اور اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں صوبے میں خصوصی ریلیف اپریشن شروع کیا گیا جسمیں ابتدائی طور پر ریسکیو 1122کے ساتھ ملکر سرچ اینڈ ریسکیو کا کام کیا جبکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ،کھانا ،خیمے ،ہائی جین کٹس ،ووڈ برنگ سٹو،کچن سیٹ ،طبی سہولیات کی فراہمی ،نقد رقم کی فراہمی اور دیگر سہولیات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی گئی ہیں، ہلال احمر تربیت کو پھر سے کالجز، سکول کے لیول سے شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار