جھنڈا لگانے پر پی ڈی اے

پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر پی ڈی اے کے3اہلکار معطل

ویب ڈیسک : پشاور میں پی ٹی آئی جلسہ کیلئے پی ڈی اے کی مشینری کے استعمال پر اتھارٹی نے تین اہلکار معطل کر دئیے گئے جبکہ انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے رپورٹ 12ستمبر تک طلب کرلی ۔
ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیاض علی شاہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر میں اپنی وضاحت پیش کرنے کے لئے پیش ہوئے اور بتایا کہ جلسہ میں ان کے دفتر کی گاڑی کے استعمال کا ان کو علم نہیں تھا جیسے ہی ان کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر تین اہلکاروں کو معطل کردیا اور انکوائری کا حکم دیکر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ 12 ستمبر تک پیش کرنیکی ہدایت کی تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت