ڈرائیورکے گھر

بحرین،ڈرائیورکے گھرکاچولہاگاڑی نہ ہونے سے ٹھنڈاپڑ گیا

ویب ڈیسک : سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی الگ الگ کہانیاں ہیں، لیکن بحرین میں عبدالمجید کی کہانی باقی لوگوں سے یکسر مختلف ہے۔
عبدالحمید نے مشرق کو بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل اقساط پر نان کسٹم پیڈ ہائی ایس خریدی۔ اس میں وہ بحرین سے مینگورہ اور مینگورہ سے بحرین تک سواریاں لیکر جاتا تھا۔ روزانہ ان کو دو ہزار روپے تک بچت ہوتی تھی، جس سے وہ ماہانہ گاڑی کی قسط دیتے اوراس طرح گھر کا چولہا جلتاتھا، لیکن 26 اگست کو جب وہ گاڑی کھڑی کرکے گھر گیا، تو سیلاب ان کی گاڑی کو بہا کر لے گیا اور اب ان کی گاڑی ریت کے اندر پڑی ہے۔
مَیں حکومت سے امداد نہیں مانگ رہا بلکہ صرف میری گاڑی نکالی جائے، تاکہ اس کو ٹھیک کرکے میں گاڑی کی اقساط ادا کر سکوں اور گھر کا چولہا جلانے میں دشواری نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان