کابل میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق، 41 زخمی

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مسجد کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی تھی دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی نماز جمعہ کے بعد باہر آ رہے تھے۔ دھماکے میں 7افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 41 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر پولیس کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نمازیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جب وہ وزیر اکبر خان مسجد سے نکل رہے تھے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، مساجد اور نمازیوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے، قوم کو مجرموں کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع